قومی ہیرو ارشد ندیم کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں پروقار تقریب

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ ایسی منزل صرف سخت محنت اور عزم سےہی حاصل ہو سکتی ہے، ارشد ندیم اپنی کامیابی پرپوری قوم کےلیے باعث فخر ہے۔ آرمی چیف کی جانب سے ارشد ندیم کےاعزاز میں جی ایچ کیو میں تقریب منعقد کی گئی۔
آئی ایس پی آر کےمطابق جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب میں 1984 کی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی بھی شریک ہوئے،تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم، اسٹریٹ فٹبال ٹیم کےکھلاڑیوں نےبھی شرکت کی، اس کےعلاوہ تقریب میں آرمی پولو ٹیم،نابینا افراد کی کرکٹ ٹیم، وومن گول بال ٹیم کےکھلاڑی بھی شامل تھے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےگولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کوخراج تحسین پیش کیا، انہوں نے انفرادی مقابلہ اوراولمپک ریکارڈ بنانےپر بھی ارشد ندیم کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف نے ارشد کےعزم، لگن اور بہترین نتائج کےحصول کی کوششوں کوسراہا اور ارشد ندیم کی شروع سےعظیم کامیابی تک کے جد و جہد کی بھی تعریف کی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےکہاکہ ایسی منزل صرف سخت محنت اور عزم سےہی حاصل ہو سکتی ہے، ارشد ندیم اپنی کامیابی پرپوری قوم کےلیے باعث فخرہے، اس موقع پر ان کاکہنا تھاکہ نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ نوجوانوں کےقیمتی اثاثوں کو بااختیار بنانے کےلیے تعاون جاری رکھیں گے، ملک کی خوشحالی کےلیے نوجوانوں کی شمولیت انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔
ارشد ندیم نے آرمی چیف کاشکریہ ادا کیا، انہوں نےکہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں آگےبڑھنے کی بہت صلاحیت موجودہے، چیلنجز پرمحنت اور مثبت سوچ پرقابو پا کر ہی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔
جہانگیر خان، اصلاح الدین، محمد آصف، شہباز سینئر، سہیل عباس اور اعصام الحق نےبھی اس تقریب میں شرکت کی۔اس تقریب میں ارشد ندیم کےقریبی رشتہ دار،ساتھی اورکوچز بھی موجود تھے۔
