سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم نے اپنی حراست کی تردید کردی

سابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے حساس اداروں کی جانب سےحراست میں لیےجانے کی تردید کردی ہے۔
سابق آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کی جانب سےایک ویڈیو پیغام جاری کیاگیا جس میں انہوں نےکہا کہ اپنے ہی گھر میں اپنی گرفتاری کی خبرچائے پیتے ہوئے سن رہاہوں، اسے زرد صحافت کہتےہیں۔
یاد رہے کہ شاہد سلیم بیگ نےایک ویڈیو بنا کرشیئر کی جس میں ٹی وی پر ان کےحراست میں لیےجانے کی خبر چل رہی تھی، انہوں نےحساس اداروں کی جانب سےحراست میں لیےجانے کی تردید کی اور کہاکہ میں اپنے گھر پر موجود ہوں، ابھی زیادہ بات نہیں کر سکتا۔
شکیل خان کو خیبرپختونخوا حکومت کی کرپشن بے نقاب کرنے پر برطرف کیا گیا: گورنر فیصل کریم
دوسری جانب ذرائع کاکہنا ہےکہ سابق آئی جی جیل خانہ جات کوحساس اداروں نےحراست میں لیاتھا اور تحقیقات کےبعد انہیں رہا کرکے گھرجانے کی اجازت دی گئی ہے۔
