حامد میر نے فائر وال کی تنصیب اور انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی کے خلاف درخواست دائر کردی

انٹرنیٹ پر فائر وال کی تنصیب اور انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی کے خلاف سینیئر صحافی حامد میر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
حامد میر نے وکیل ایمان مزاری کے توسط سے اسلام آباد ہائی کورٹ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔
دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست پر فیصلہ ہونے تک فائر وال کی تنصیب کا عمل معطل کردیا جائے۔
پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن نے فائر وال کی تنصیب پر خدشات کا اظہار کردیا
دائر درخواست میں سینیئر صحافی حامد میر کا مؤقف ہےکہ تھری اور فور جی سروسز کی بندش سے 1.3 ارب روپے یومیہ کانقصان ہورہا ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش اور فائر وال کی تنصیب سے انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی ہوئی جس سےبنیادی حقوق متاثرہورہے ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز سے پاکستان میں صارفین کو انٹرنیٹ سروسز استعمال کرنے میں مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا تھا، ملک میں انٹرنیٹ چلتا تو رہا لیکن اس کی اسپیڈ مسلسل کم اور خصوصاً ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروسز خلل کاشکار رہیں۔
