پاکستان میں سوشل میڈیا ایپس کئی روز بعد بحال

ملک میں کئی ماہ سے جاری انٹرنیٹ کے مسائل بالآخر حل ہونا شروع ہو گئے جس کے بعد سوشل میڈیا ایپس بحال اور ڈیٹا ڈاؤن لوڈ ہونا شروع ہو گیا۔
ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو سوشل میڈیا ایپس) کےاستعمال میں شدید مشکلات کا سامنا تھا جب کہ گزشتہ کئی روز سے واٹس ایپ پر بھی وائس میسجز، تصاویر اور ویڈیوز ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہی تھیں۔
انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست ہونے کےباعث ملک بھر میں آن لائن کاروبار سے منسلک لاکھوں افراد کو شدید پریشانی کا سامنا تھا۔
گزشتہ روزانٹرنیٹ سرور پرووائیڈرز ایسوسی ایشن نےبھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر انٹرنیٹ کی یہی صورتحال جاری رہی تو ڈیجیٹل معیشت کو شدید نقصان ہو گا اور بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان کے بجائے دوسرے ممالک کی طرف جائیں گی۔
