اے ڈی ایم گروپ کا الیکٹرک گاڑیوں کیلئےسرمایہ کاری کااعلان

اے ڈی ایم گروپ نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں سرمایہ کاری کااعلان کردیا۔
پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں اہم پیش رفت سامنے آ ئی۔وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی اے ڈی ایم گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات ہوئی۔
اعلامیہ کے مطابق اےڈی ایم پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری پر 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
وفاقی وزیر راناتنویرحسین نے کہا کہ ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں، وزارت صنعت و پیداوار متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر مکمل تعاون فراہم کرے گی،گرین انرجی پر توجہ مرکوز کرنے کی وجہ سے الیکٹرک گاڑیاں حقیقت بن چکی ہیں، الیکٹرک وہیکل دیگر گاڑیوں کے مقابلے سستی ہیں،الیکٹرک گاڑیوں کی وجہ سے ایندھن کی بچت ہوگی۔
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت مستحکم
سی ای او اے ڈی ایم ایم نے کہا کہ منصوبے کے مطابق پہلے مرحلے میں چارجنگ نیٹ ورک سٹیشن قائم کیے جائیں گے،دوسرے مرحلے میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری شروع ہو جائے گی،الیکٹرک گاڑی ایک چارج سے 300 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی ۔
