بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکی مل گئی

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے بعد سپر اسٹار شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو دھمکی ملنے کے بعد مقامی پولیس نے فوری طور پر تفتیش شروع کر دی۔

دوران تفتیش معلوم ہوا کہ دھمکی آمیز کال ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائےپور سےآئی۔

ممبئی پولیس نے باندرا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور کال ٹریس کرکے ملزم کا پتہ لگالیا ہے جس کی شناخت فیضان کے نام سےہوئی ہے۔

رائے پور پولیس ملزم فیضان کو گرفتار کرنے کےلیے چھاپے مار کارروائیاں کررہی ہے۔

مذکورہ ملزم کی جانب سے اداکار شاہ رخ خان سے 50 لاکھ تاوان کا مطالبہ بھی کیا گیاہے۔

یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ یہ دھمکی اس وقت سامنےآئی جب سلمان خان کو مسلسل جان سےمارنے اور تاوان ادا کرنےکی دھمکیاں مل رہی ہیں، جس کےبعد اب شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔

دوسری جانب رائے پور پولیس کے ایس ایس پی سنتوش کمار سنگھ کے مطابق ممبئی پولیس نے ابھی تک رائے پور پولیس کو کسی کال کی باضابطہ اطلاع نہیں دی ہے۔

سلمان خان کو پھر قتل کی دھمکی مل گئی

تاہم باندرا پولیس نےاس سلسلےمیں بھارتی قانون کی کئی دفعات کےتحت مقدمہ درج کیا ہے اور ان کا ملزم فیضان کو گرفتار کرکے ممبئی لے جاکر پوچھ گچھ کرنے کا ارادہ ہے۔

Back to top button