ایئر کینیڈا کی پروازیں منسوخ، فضائی میزبانوں کی ہڑتال سے لاکھوں مسافر متاثر

ایئر کینیڈا نے فضائی میزبانوں کی ہڑتال کے باعث اپنے آپریشنز بتدریج بند کرنا شروع کر دیے، جس کے نتیجے میں سیکڑوں پروازیں منسوخ اور یومیہ 1 لاکھ 30 ہزار مسافر سفری افراتفری کا شکار ہو گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، دنیا بھر کے 180 شہروں کے لیے براہ راست پروازیں چلانے والی کینیڈا کی سب سے بڑی ایئرلائن نے اپنے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر ان کے پاس ایئر کینیڈا یا اس کی ذیلی کمپنی ایئر کینیڈا رُوج کا ٹکٹ ہے تو وہ ہوائی اڈوں پر نہ آئیں۔

ایئرلائن نے وضاحت کی ہے کہ ایئر کینیڈا ایکسپریس کی وہ پروازیں، جو تیسرے فریق کے ذریعے چلائی جاتی ہیں، ہڑتال سے متاثر نہیں ہوں گی۔

10 ہزار کیبن کریو کی نمائندہ یونین ’کینیڈین یونین آف پبلک ایمپلائز‘ (CUPE) کے مطابق، ہڑتال کا آغاز ہفتہ کی رات 12:58 بجے (مقامی وقت) ہوا۔ جواب میں ایئر کینیڈا نے یونین سے وابستہ عملے کو ’لاک آؤٹ‘ کر کے کام سے روک دیا۔

 امریکہ نے بھارت کےساتھ تجارتی مذاکرات منسوخ کردیئے

 

ایئرلائن نے ہڑتال کے پیش نظر اپنے آپریشنز میں پہلے ہی کمی شروع کر دی تھی۔ جمعہ کی شب تک 623 پروازیں منسوخ کی جا چکی تھیں، جبکہ ہفتے کے روز کی تمام 700 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔

ایئر کینیڈا کا کہنا ہے کہ وہ یونین کے ساتھ اجتماعی معاہدے کی تجدید کے لیے مذاکرات جاری رکھنے میں سنجیدہ اور پُرعزم ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!