ایئر انڈیا طیارہ کریش: زندہ بچ جانے والے مسافر نے ساراقصہ سنادیا

ایئرانڈیا طیارہ حادثہ میں زندہ بچ جانے والا بھارتی نژاد برطانوی مسافر رمیش وشواش نے ساراقصہ سنادیا۔
بھارتی نژاد برطانوی مسافر رمیش وشواش نے بتایا کہ طیارے کے اڑان کے کچھ ہی سیکنڈ بعد محسوس ہوا کہ طیارے میں کچھ گڑبڑ ہے، اس لیے طیارے کے ایمرجنسی گیٹ سے چھلانگ لگا دی، مسافر کی سیٹ 11 اے تھی۔ مسافر کا مزید کہنا تھا کہ میں اس طیارے میں اس کا بھائی بھی سفر کررہا تھا،میں نیچے لاشوں پر گرا، جب اٹھا تو دیکھا کہ چاروں طرف لاشیں تھیں، میں گھبراہٹ میں بھاگ رہا تھا کہ کسی نے پکڑ کر ایمبولینس میں بیٹھایا اور اسپتال پہنچایا۔
بھارتی میڈیا نے خبر دی تھی کہ طیارے میں سوار تمام 242 افراد ہلاک ہوگئے ہیں تاہم اب بھارتی میڈیا نے خبر دی ہے کہ طیارے کا ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا ہے۔