امریکا کا پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار
امریکی محکمہ خارجہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کر دیا ہے۔
۹ مئی کے ملزمان کو ریلیف مل رہا ہے:مریم اورنگزیب
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا پریس بریفنگ کےدوران پی ٹی آئی کے دفتر پر چھاپے اور پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری سےمتعلق سوال کاجواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کی رپورٹس دیکھی ہیں،جب ہم اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاریوں کو دیکھتے ہیں تو ہمیں تشویش ہوتی ہے۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی حمایت کرتاہے۔میتھیو ملر نے مزید کہاکہ امریکا نے ہمیشہ پاکستان میں آئین اور قانون کے اصولوں کا احترام کرنے پر زور دیا ہے۔