حکومت سندھ نے صارم برنی ٹرسٹ کو اپنے کنٹرول میں لینے کا فیصلہ کرلیا

صارم برنی کی بچوں کو اسمگل کرنےکےالزام میں گرفتاری کے بعد حکومت سندھ نے صارم برنی ٹرسٹ کے معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔حکومت سندھ نےکنٹرول لینے کافیصلہ ایف آئی اےکی درخواست پر کیا۔

۹ مئی کے ملزمان کو ریلیف مل رہا ہے:مریم اورنگزیب

حکومت سندھ نے محکمہ سوشل ویلفیئر سندھ کوویلفیئر کےمعاملات سنبھالنےکی ہدایت جاری کیں، حکومت سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے ہدایت نامے پر عمل کرتےہوئے ڈی جی محکمہ سوشل ویلفیئرنے حکم نامہ جاری کردیا۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے صارم برنی کی طرف سے بچے اسمگلنگ کیس پر مراسلہ لکھا تھا، صارم برنی پر پاکستان سے امریکا میں بچوں کی اسمگلنگ کاالزام ہے5جون کو معروف سماجی رہنما صارم برنی کو ایف آئی اے نے امریکا سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

Back to top button