بھارت دہشتگرد تنظیموں کی فنڈنگ کر رہا ہے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے لیے دہشت گرد تنظیموں کی فنڈنگ کر رہا ہے
فرانسیسی چینل کو انٹرویو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو امن کے حصول کےلیے بات چیت کرنی چاہیے، دہشت گردی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں، یہ بھارت کا بھی مسئلہ ہے۔، بھارت کے ساتھ موجودہ تناؤ کسی بھی وقت ایک اور تنازع کا باعث بن سکتا ہے۔
آبنائے ہرمز کے حوالے سے بلاول بھٹو نےکہا کہ آبنائے ہرمز کے مسئلےکا کوئی فوجی حل نہیں، ایران اور امریکا تنازع دوبارہ شروع ہوا تو اس کے اثرات محدود نہیں رہیں گے، اقوام عالم کو ایران امریکا تنازع کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
