مون سون کا نیا سپیل تیار، 17 سے 21 اگست تک مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں مون سون کا ایک اور سپیل شروع ہونے کو ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے 17 سے 21 اگست تک بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والے ادارے کے مطابق 17 اگست سے مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، جس کے باعث مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

Back to top button