عظمیٰ طاہر نے دانش تیمور کو ’مغرور‘انسان قرار دیدیا

اداکارہ عظمیٰ طاہر نے اداکار دانش تیمور کو مغرور انسان قرار دے دیا۔
عظمیٰ طاہر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے شوبز انڈسٹری میں سینئر اداکاروں کے رویے اور بالخصوص اداکار دانش تیمور کے رویے کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے کہا کہ دانش تیمور لوگوں کی نظر میں شاید بہت اچھے انسان ہوں گے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ اب ان کے اندر ’میں‘ آ گئی ہے، وہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد مغرور ہو گئے ہیں، وہ اپنا ماضی بھول گئے ہیں کہ جب وہ انڈسٹری میں آئے تھے تب ان کے حالات کیسے تھے؟
