امریکی صدر کا مکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو خطے کے اتحاد اور دفاعی صلاحیت کےلیے اہم پیش رفت قراردیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہاکہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے بالآخر مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ یہ سہ فریقی معاہدہ اس بات کا مظہر ہے کہ مشرقِ وسطیٰ متحد ہورہا ہے اور ممالک اب زیادہ مؤثر انداز میں اپنا دفاع کرنے کے قابل ہوں گے۔
امریکی صدر نے تینوں ممالک کی عظیم قیادت کو مبارکباد دیتےہوئے کہاکہ یہ ایک بڑا، جرات مندانہ اور اہم پہلا قدم ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ 7 اگست کو مکہ میں طے پایا تھا۔معاہدے کے تحت کسی ایک پر حملہ تینوں ممالک پرحملہ تصور کیا جائے گا۔
