پراپرٹی سے متعلق انکم ٹیکس قانون کا سیکشن 7ای کالعدم قرار

وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس قانون کا سیکشن7ای کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت نے سیکشن 7 ای کی بحالی کے لیے دائر ایف بی آر کی اپیلیں بھی خارج کردیں جبکہ سیکشن 7 ای کے تحت ایف بی آر کے اٹھائے گئے تمام اقدامات بھی کالعدم قرار دے دیے گئے۔
سیکشن 7 ای کے تحت ایسے پلاٹس پر بھی ٹیکس عائد کیا گیا تھا جو زیرِ استعمال نہیں تھے۔
پشاور، بلوچستان اور اسلام آباد ہائی کورٹس نے سیکشن 7 ای کو کالعدم قرار دیا تھا جبکہ اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹس نے سیکشن 7 ای کو آئین کے مطابق قرار دیا تھا۔
آئینی عدالت نے اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف شہریوں کی اپیلیں منظور کرلیں۔

Back to top button