بلوچستان ہائیکورٹ : زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کےلیے کمیشن قائم

 

 

 

بلوچستان ہائی کورٹ نے زیارت میں پولیس پر دہشت گرد حملے کی تحقیقات کےلیے تحقیقاتی کمیشن قائم کردیا۔

تحقیقاتی کمیشن بلوچستان ٹربیونل آف انکوائریز آرڈیننس 1969 کے تحت قائم کیاگیا ہے،جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کو تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ مقرر کیاگیا ہے۔

تحقیقاتی کمیشن زیارت میں ڈی آئی جی آفس کے قریب ہونےوالے دہشت گرد حملے کی مکمل تحقیقات کرے گا۔کمیشن حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت اور دیگر جانی نقصان کے محرکات کا جائزہ لےگا۔

کمیشن حملے سے قبل اور دوران موجودہ و سابق پولیس افسران اور متعلقہ اداروں کے کردار کا تعین کرے گا۔

تحقیقاتی کمیشن سکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی خامی،غفلت یا کوتاہی کی بھی نشاندہی کرے گا۔کمیشن حملے سے قبل موصول ہونےوالی ممکنہ اطلاعات اور ان پر کیے گئے اقدامات کا جائزہ لے گا۔

کمیشن دہشت گرد حملے کی روک تھام کےلیے اختیار کیے گئے سکیورٹی اقدامات کا بھی جائزہ لےگا،کمیشن حملے کے وقت موجود سکیورٹی انتظامات،نفری اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی ذمہ داریوں کا تعین کرے گا۔

تحقیقاتی کمیشن پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ سے متعلق تمام دستیاب ریکارڈ اور دستاویزات طلب کرسکتا ہے،کمیشن متعلقہ اداروں،پولیس افسران اور دیگر ذمہ دار حکام سے ریکارڈ اور معلومات حاصل کرے گا، کمیشن ضرورت پڑنے پر کسی بھی شخص کو طلب کرکے بیان قلمبند کرسکتا ہے۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے تحقیقاتی کمیشن کو واقعات سے متعلق تمام متعلقہ ریکارڈ،دستاویزات اور شواہد پیش کرنے کی ہدایت کردی،کمیشن عوام سے بھی واقعہ سے متعلق معلومات، دستاویزات اور شواہد فراہم کرنے کی اپیل کرے گا، عوام اپنی معلومات تحقیقاتی کمیشن کے دفتر عدالت عالیہ بلوچستان میں جمع کراسکتے ہیں۔تحقیقاتی کمیشن واقعہ سے متعلق اخبارات،الیکٹرانک و سوشل میڈیا پر شائع ہونےوالی رپورٹس کا بھی جائزہ لےگا۔

کمیشن متعلقہ اداروں سے واقعہ کے متعلق تمام ریکارڈ اور معلومات حاصل کرےگا،کمیشن اپنی کارروائی مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دے گا۔تحقیقات مکمل ہونے کےبعد اپنی سفارشات اور حتمی رپورٹ مرتب کرےگا۔

تحقیقاتی کمیشن کو واقعہ کے ذمہ داران اور غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کرنے کا بھی اختیار حاصل ہے،کمیشن مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کےلیے سکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کی سفارشات بھی دےگا۔

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں اپنی اکثریت سے حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ

یاد رہےکہ زیارت میں پولیس چوکی پر حملہ میں دو ایس ایچ اوز سمیت متعدد اہلکار شہید ہوئےتھے۔

 

Back to top button