مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں اپنی اکثریت سے حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ

 

 

 

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثںاء اللہ کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں مسلم لیگ ن کو واضح برتری ملی ہے،ہماری پارٹی آزاد کشمیر میں اپنی اکثریت سے حکومت بنائے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثںاء اللہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو مینڈیٹ دینے پر آزاد کشمیر کے عوام کے شکر گزار ہیں،جو وعدے کیے ان کو پورا کیاجائے گا۔

رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ہم نے ساجد اقبال سے درخواست کی تھی آزاد کشمیر کی ترقی کےلیے ہماری ٹیم کا حصہ بنیں،آزاد کشمیر کی بہتری کےلیے ہمارے ساتھ چلیں گے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایل اے 14 سے منتخب ساجد اقبال کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ایل اے 14 میں عوام کے فیصلے کو ہم نے قبول کیا ہے،آزاد کشمیر میں ن لیگ کو واضح برتری ملی ہے۔

رانا ثناء اللہ کاکہنا ہےکہ مخصوص نشستوں پر انتخابات کےبعد ن لیگ کو دو تہائی اکثریت حاصل ہوجائے گی،پنجاب جیسی ترقی کا آزاد کشمیر میں آغاز کریں گے،امن و امان کی وجہ سے 6 سیٹوں پر انتخابات نہیں ہوپائے۔

آزاد کشمیر اسمبلی : 8 مخصوص نشستوں پر انتخاب کےلیے شیڈول جاری

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی صورت حال کو درست کرنے کےلیے ن لیگ کو مینڈیٹ ملا، ووٹرز نے ن لیگ کو ووٹ دیا اور اعتماد کا اظہار کیا، آزاد کشمیر میں دھرنا دینے والے شہری ہمارے بھائی ہیں۔دھرنے میں ایک ڈیڑھ فیصد لوگ اشتعال انگیز عناصر کے ساتھ ہوں گے،کشمیری اتنے ہی پاکستان کے مالک ہیں جتنے پاکستانی۔

 

Back to top button