بلوچستان : سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

 

 

 

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی زائیک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بسیمہ کیمپ سے 12 کلومیٹر شمال میں کلی زائیک اور کاغلی کے درمیان دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، سکیورٹی فورسزسے جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کی شناخت مشتاق احمد عرف کوہ یار کے نام سے ہوئی،دہشت گردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین،دستی بم اور آئی ای ڈی بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے۔

بلوچستان ہائیکورٹ : زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کےلیے کمیشن قائم

سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام تک بلا تعطل اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔

Back to top button