عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ پیش کردی گئی

سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی صحت اور جیل ملاقاتوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروادی گئی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت اور جیل میں ملاقاتوں سے متعلق جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں دو صفحات پر مشتمل رپورٹ جمع کرا دی گئی۔

رپورٹ میں 24 صفحات پر مشتمل اخباری تراشے اور ڈاکٹروں کے ابتک چیک اپ ہسٹری کی تفصیل بھی شامل ہے۔

سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ  بشریٰ بی بی کی جیل رولز کے تحت ہر منگل کو باقاعدگی سے ملاقات کرائی جاتی ہے اور اب تک 84 ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا دن میں تین مرتبہ کھانے پینے کی جانچ اور میڈیکل چیک اپ کیا جاتا ہے، جبکہ متعدد سرکاری معالجین بھی ان کا معائنہ کر چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہرِ امراضِ چشم سےعمران خان کی آنکھ کا علاج بھی کرایا جاتا رہا ہے اور ایک آنکھ تقریباً نارمل ہو چکی ہے۔

رپورٹ میں 4 نومبر 2023 سے 10 اگست 2026 تک 39 مختلف طبی ماہرین کے چیک اپ کی سمری بھی شامل ہے۔ رپورٹ میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ مقدمہ نمٹا دیا جائے۔

 

Back to top button