امریکی صدرارتی الیکشن: سروے میں کمالا ہیرس کو ٹرمپ پر برتری حاصل

امریکی صدرارتی الیکشن صدراتی امیدوار کمالا ہیرس کو ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر 2 پوائنٹس کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

 

امریکا کا پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار

کمالا ہیرس کو یہ برتری غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے کیےگئے سروے میں سامنے آئی ہے۔گزشتہ ہفتے کیے گئےسروے کےمطابق اتوار کےروز صدارتی دوڑ سے باہر والے جو بائیڈن پر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2 پوائنس برتری حاصل تھی۔یہ تازہ ترین سروےپیر اور منگل کوکیاگیا جب کہ اس سےقبل ری پبلکن نیشنل کنونشن منعقد کیاگیا جہاں ڈونلڈ ٹرمپ نےباقاعدہ بطور امیدوار اپنی نامزدگی قبول کی جب کہ جو بائیڈن نےاتوار کے روز دوڑ سےباہر ہونے اور کمالا ہیرس کی حمایت کرنے کااعلان کیا۔

کاملا ہیرس جن کےبارے میں ان کی انتخابی مہم ٹیم کاکہنا ہے کہ انہیں ڈیموکریٹک نامزدگی مل چکی ہے،انہیں نیشنل پول میں ڈونلڈ ٹرمپ پر 42کے مقابلے میں 44 پوائنٹس ملے ہیں۔کمالا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ نے 15اور 16جولائی کےپول میں 44پوائنٹس حاصل کیےتھے جب کہ یکم اور 2 جولائی کو کیےگئے سروے میں ٹرمپ کو ایک پوائنٹ کی برتری تھی۔

Back to top button