مشرق وسطیٰ میں امریکی بی 52 طیارے اور بحری جنگی جہاز تعینات

امریکا نے مشرق وسطیٰ میں بی 52 طیارے اور بحری جنگی جہاز تعینات کر دیے ہیں۔

امریکی میڈیا کےمطابق تعیناتی مشرق وسطیٰ میں ملٹری ری ایڈجسٹمنٹ کاحصہ ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں پہلے سے موجود طیارہ بردار جہاز اور 3 جنگی جہاز رواں ماہ کے وسط تک واپس امریکا چلےجائیں گے۔

پینٹاگون کےمطابق اسرائیل کے دفاع اور حوثیوں کےحملے سے اتحادیوں کی حفاظت یقینی بنانے کےلیے یہ اقدامات کیےگئے ہیں۔

دوسری جانب لبنانی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ لبنان شام سرحد اسرائیلی حملے کے بعد دوبارہ مکمل بند کر دی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ بھی لبنان شام سرحد کو اسرائیلی حملے کےبعد بند کیا گیاتھا۔

لبنانی وزیر ٹرانسپورٹ کے طابق حملے کےکچھ روز بعد سرحدی گزر گاہ کو چھوٹی گاڑیوں کےلیے کھولا گیا تھا۔

ایرانی سپریم لیڈر کا اسرائیل پر نئے حملے کی تیاری کا حکم

لبنانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 52 شہری شہید اور 72 زخمی ہوئے ہیں۔

Back to top button