لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 1 ہزار کی خطرناک سطح عبور کر گیا

لاہور میں اسموگ کے باعث ائیر کوالٹی انڈیکس 1 ہزار کی خطرناک سطح عبور کر گیا۔ فضائی آلودگی کی شرح میں لاہور عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گیا۔

لاہور صبح سویرے شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں آگیا، دھندلی فضا کے باعث شہر میں منظر دھندلا  گئے۔

لاہور کے پوش علاقے  گلبرگ میں فضائی آلودگی کی شرح 1200 اےکیو آئی سے تجاوز کر گئی،

گلبرگ کے مراتب علی روڈ پر 864، ماڈل ٹاؤن 805 ریکارڈ کی جا رہی ہے، مال روڈ کے اطراف میں 433 جب کہ شملہ پہاڑی کے گردو نواح میں 533 ریکارڈ کی جا رہی ہے، شہر میں بڑھتی اسموگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔

126 ویں ترمیم بھی کرنی پڑی تو کریں گے : طلال چوہدری

دوسری جانب لاہور میں اسموگ کی شدت کےحوالے سے موسمیاتی ماہرین نے شہریوں کو خبردار کردیا ہے۔

ماہرین کےمطابق لاہور میں آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہےگی۔

ناسا نے بھارتی علاقوں میں بڑےپیمانے پر فصل کی باقیات جلانےسے اسموگ میں شدت آنے کی فضائی تصویر جاری کردی ہے۔

یاد رہے کہ ہواؤں کا رخ بدلنے سےگزشتہ روز لاہور میں فضائی آلودگی اوسط 157 پر تھی جب کہ گزشتہ پانچ دن تک لاہور میں فضائی آلودگی اوسط 180 پر رہی تھی۔

بھارت سےآنے والی تیز رفتار ہوا کےساتھ دھواں بھی پاکستانی علاقوں میں داخل ہوگیا۔

موسمیاتی ماہرین کاکہنا ہےکہ بھارتی علاقوں میں بڑےپیمانے پر فصلوں کی باقیات جلانے سے اسموگ میں تیزی سےاضافہ ہوا۔

اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نےاپیل کی ہےکہ اسموگ میں اضافے پر شہری گھروں سے بلاضرورت باہر نہ نکلیں۔

مریم اورنگزیب نے شہریوں سے اپیل کی کہ ماسک لازمی پہنیں،سانس، سینے اور دل کے امراض میں مبتلا افراد،بزرگ کھلی فضا میں نہ جائیں۔

Back to top button