ڈراموں میں منفی کردار کی وجہ سوشل میڈیا پر لوگ ناراضی کا اظہار کرتے ہیں : اریج چوہدری

پاکستانی ماڈل و اداکارہ اریج چوہدری کا کہنا ہےکہ ڈراموں میں منفی کردار کی وجہ سوشل میڈیا پر لوگ ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے گالیاں اور بد دعا دیتے ہیں۔
اریج چوہدری نے کہا کہ میری اپنی شخصیت بہت مثبت ہے، حقیقی زندگی میں جن چیزوں کےخلاف ہوں،منفی کردار میں وہ سب سےزیادہ ہیں،اس لیے منفی کردار کو سمجھنا اور اس پر کام کرنا میرےلیے مشکل ہے۔
اداکارہ اریج چوہدری نے حال ہی میں اپنے ختم ہونےوالے مشہور ڈرامے کی مثال دیتے ہوئےکہا کہ ڈرامے میں ایک میاں بیوی ہیں اور میں انہیں الگ کر رہی ہوں،تو میں سوچتی تھی کہ میں کیا کررہی ہوں اور یہ میرےلیے ایک چیلنج تھا،جس کا میں نےبہت مختلف تجربہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک لوگ مجھ سےنہیں ملے ہوتےتب تک وہ مجھے سوشل میڈیا پر منفی کردار کی وجہ سے گالیاں دےرہے ہوتے ہیں اور بد دعا دیتے ہیں، پھر مجھ سے ملنے کےبعد لوگوں کا نظریہ تبدیل ہو جاتا ہے،وہ مجھے بولتے ہیں آپ بری لگتی نہیں ہیں۔
واضح رہےکہ اداکارہ اریج چوہدری نے کبھی میں کبھی تم، جنٹلمین،ترک وفا، وہ پاگل سی، ڈھائی چال جیسے ہٹ ڈراموں میں کردار ادا کیا ہے۔
سوشل میڈیا انفلوئنسرز ڈپریشن کی وجہ بن رہے ہیں : زویا ناصر
اس کےعلاوہ اداکارہ متعدد انٹرنیشنل بیوٹی مقابلوں میں حصہ لےکر پاکستان کی نمائندگی بھی کرچکی ہیں۔
