پارلیمنٹ کے اندر سے اراکین کی گرفتاری کے معاملہ : سارجنٹ ایٹ آرمز سمیت چار سکیورٹی اہلکار معطل
پارلیمنٹ ہاؤس سے پی ٹی آئی کے اراکین کی گرفتاری کے معاملے میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سارجنٹ ایٹ آرمز محمد اسحٰق سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کو معطل کردیا۔
سارجنٹ ایٹ آرمز محمد اسحٰق اشرف کی چار ماہ تک ملازمت معطل کی گئی ہے، اسی طرح سکیورٹی اسسٹنٹ وقاص احمد کےعلاوہ جونیئر سکیورٹی اسسٹنٹ عبید اللہ، محمد ہارون اور وحید صفدر کو بھی ملازمت سے چار ماہ کےلیے معطل کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےکمیٹی قائم کرکے واقعےکی انکوائری کا حکم دےدیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس سے پی ٹی آئی کے ارکان کی گرفتاریوں کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم
واضح رہےکہ9 اور 10 ستمبر کی رات اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کےاندر سے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی زین قریشی، شیخ وقاص اکرم، نسیم الرحمٰن اور شاہ احمد خٹک کو گرفتار کرلیا تھا۔گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نےکہا تھا کہ پارلیمنٹ میں جو ہوا، اس پر ایکشن لیں گے۔