ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.7 ریکارڈ
اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے شدت 5.7 اور زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکے لاہور،ملتان، فیصل آباد،میانوالی،بھکر،کمالیہ،خانیوال،بھلوال، چنیوٹ،حافظ آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ،گجرات، سرگودھا اور جھنگ میں محسوس کیےگئے،اس کے علاوہ ساہیوال،چیچہ وطنی،بورے والا،پھولنگر،حجرہ شاہ مقیم، شاہکوٹ،سانگلہ ہل، تلہ گنگ اور چکوال میں بھی زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔
پارلیمنٹ کے اندر سے اراکین کی گرفتاری کے معاملہ : سارجنٹ ایٹ آرمز سمیت چار سکیورٹی اہلکار معطل
خیبرپختونخوا میں پشاور، شمالی وزیرستان،ڈی آئی خان،لکی مروت، سوات،شانگلہ،بونیر، لوئردیر، ملاکنڈ،ٹانک اور چترال میں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے۔
زلزلہ پیما مرکز کےمطابق زلزلے کے جھٹکے دوپہر 12 بج کر 28 منٹ پرمحسوس کیےگئے جس کی شدت 5.7 اور زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ڈی جی خان کے قریب تھا۔