قومی ہاکی کھلاڑیوں کو4کروڑ50لاکھ روپے کی ادائیگی کردی گئی

پاکستان ہاکی فیڈریشن نےقومی ہاکی کھلاڑیوں کو4کروڑ 50 لاکھ روپے اداکردیئے۔
قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 22 لاکھ روپے دیے گئے ہیں، کھلاڑیوں کو7 لاکھ پرو لیگ کی مد میں ادا کیے گئے۔
وزیراعظم کی جانب سےورلڈکپ میں کوالیفائی کرنےکی مد میں 15لاکھ دیئےگئے۔
پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ یہ پہلاموقع ہےکسی ایونٹ میں جانےسےقبل رقم ایڈوانس میں دی گئی،پرولیگ کےلیےکھلاڑیوں کوڈیلی الاؤنس کی مد میں رقم دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کوڈیلی الاؤنس کی مدمیں110ڈالرزکےحساب سےرقم دی گئی ہے، وزیراعظم کی ہدایات کےمطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کےمعاملات دیکھ رہے ہیں،امید ہے کھلاڑی پرو لیگ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔
پاکستان ہاکی ٹیم 13 سے 20 جون تک بیلجیئم میں میزبا ن ٹیم اور سپین سے پرولیگ کے چار میچ کھیل کر بھارت اور انگلینڈ کے ساتھ 23 سے 27 جون تک انگلینڈ میں پرولیگ کے 4 میچ کھیلے گی۔
