رہنمان لیگ خرم دستگیرکی نام لئےبغیرپیپلزپارٹی پرکڑی تنقید

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے نام لیے بغیر پیپلزپارٹی پر تنقید کے نشتر برسادیئے۔
ہنزہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ اگلے 5 سال میں ہنزہ کو کراچی جیسا بنانا ہے یا لاہورجیسا؟ فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔سڑکیں وہی بنائیں گے جنہوں نے ماضی میں شاہراہوں کا جال بچھایا، انہوں نےکہا جی بی سے بلوچستان تک ہر منصوبے پر شیر کا نشان ہے۔
ن لیگ کے عابد شیر علی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے آپ کو نواز شریف چاہیے، عوام اسی کو اپنا لیڈر منتخب کریں جوان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہو۔
