پارلیمنٹ ہاؤس سے پی ٹی آئی کے ارکان کی گرفتاریوں کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے ارکان کی پارلیمنٹ ہاؤس کی حدود سے گرفتاریوں کی تحقیقات کےلیے سارجنٹ ایٹ آرمز کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کےاحاطے سے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی گرفتاری کےمعاملے کی تحقیقات کےلیے اسپیکر ایاز صادق نےکمیٹی سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق احمد کی سربراہی میں تشکیل دے دی۔کمیٹی ارکان پارلیمنٹ کی گرفتاری سےمتعلق شواہد اکٹھے کرےگی اور سی سی ٹی وی ریکارڈ  اور واقعات کا جائزہ لے کر اسپیکر کو میرٹ پر تفصیلی رپورٹ دےگی۔

رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی اراکین کی پارلیمنٹ میں رات دیر گئے تک موجودگی پر سوالات اٹھا دیے

اسپیکر ایاز صادق نےکمیٹی کو ہدایت کی ہےکہ پارلیمان کےاندر یا باہر سے جو بھی ملوث ہےنشاندہی کی جائے۔کمیٹی کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ایوان میں سی سی ٹی وی ویڈیوز سمیت تمام شواہد جمع کیےجائیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کاکہنا ہے پارلیمان کےوقار کو مجروح کرنے کےذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائےگی۔

Back to top button