عاصم اظہر، ہانیہ کے نعرے سن کر غصے میں کیوں آگئے؟
معروف گلوکار عاصم اظہر نے انکشاف کیا ہے کہ نجی یونیورسٹی کے پروگرام کے دوران کچھ طلبا گفتگو کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے تھے، میرے اور ہانیہ کے درمیان کوئی نجی تعلقات نہیں بلکہ ہم اچھے دوست ہیں، تقریب میں نعرے بازی کا واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک ہفتے قبل نجی یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں عاصم اظہر غصے میں دکھائی دے رہے تھے، ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اداکار یاسر حسین اور گلوکار عاصم اظہر سٹیج پر بیٹھے گفتگو کر رہے ہیں، گفتگو کے دوران طلبا نعرے بازی کرتے ہیں جس پر عاصم اظہر فوراً غصہ ہو جاتے ہیں، گلوکار فوراً ہی اپنی بات روک کر کہتے ہیں کہ ’کیا ہوگیا بیٹا؟ آئی بی اے ہی آئے ہو یا پاگل خانے آئے ہو؟ اس دوران یاسر حسین ماحول ہلکا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کہتے ہیں یہاں سارے پڑھے لکھے لوگ ہیں، برائے مہربانی ایسا نہ کریں، پرسکون رہیں، اس کے بعد کنسرٹ میں بھی جانا ہے، یا کنسرٹ منسوخ کرانا ہے؟ سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ طالبعلم کی جانب سے ’ہانیہ عامر‘ کے نام کی نعرے بازی پر عاصم اظہر غصہ ہو گئے تاہم ویڈیو میں ہانیہ عامر کا نام واضح طور پر نہیں سنا گیا، عاصم اظہر نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ سوشل میڈیا پر کون سی ویڈیو گردش کررہی ہے لیکن جس واقعے کی آپ بات کررہے ہیں وہ کانسرٹ سے قبل ایک ’ٹاک‘ تھی جسے یاسر حسین میزبانی کر رہے تھے، طلبا کے ساتھ بہت اچھی گفتگو ہو رہی تھی، تقریب کے دوران نعرے بازی کرنے والے لوگ بچے تھے، وہاں میں غصہ نہیں ہوا تھا، ویڈیو دیکھنے والوں کو اگر لگ رہا ہے کہ میں نے بدتمیزی کی ہے تو میں معذرت کرتا ہوں۔ میں کسی کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتا، کچھ مخصوص لوگ ہماری گفتگو یا سوال کے بعد گانے کی فرمائش کر رہے تھے، چیخ رہے تھے، نعرے بازی کر رہے تھے، ہماری گفتگو کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے تھے، عاصم اظہر نے بتایا کہ ’تقریب کے دوران طالبعلموں کو ڈانٹنے کے بعد کانسرٹ میں دوبارہ ایسا واقعہ نہیں ہوا جہاں کامیابی ملتی ہے وہاں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو بلا وجہ حسد کا بھی شکار ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’ایسے لوگ اپنی زندگی میں کمی کی وجہ سے اپنے آپ کو ظاہر کرتے ہیں، میں دعا کرتا ہوں کہ ایسے لوگوں کی زندگی میں کوئی بدلاؤ آئے ، یا زیادہ سے زیادہ ان کے والدین ان کی شادی کردیں، پہلے مجھے ایسی چیزیں تنگ کرتی تھیں۔یاد رہے کہ 2019 میں یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں اور جلد ہی شادی بھی کرنے والے ہیں تاہم 2020 میں دونوں فنکاروں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں کے درمیان نجی تعلقات نہیں بلکہ صرف اچھے دوست ہیں۔