آرمی چیف سے آسٹریلوی ہم منصب کی ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پراتفاق
آسٹریلوی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹیورٹ نےجی ایچ کیو میں پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک نے دفاع اورسیکیورٹی میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔
باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال
آئی ایس پی آر کےمطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نےباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں عالمی اور علاقائی سیکیورٹی کے ماحول پر گفتگو کی گئی۔
مضبوط دو طرفہ روابط کی تعریف
آرمی چیف نے آسٹریلیا کےساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ آرمی چیف نے مضبوط دو طرفہ روابط کی تعریف کی اور امن و استحکام کے مشترکہ اہداف کوفروغ دینے میں ان کی اہمیت پر زوردیا۔دونوں ممالک نےدفاع اور سیکیورٹی کےشعبےمیں تعاون کو مزید مضبوط بنانےکےعزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں علاقائی اور عالمی امن کے لئے مسلسل تعاون کی اہمیت کوتسلیم کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل اسٹیورٹ نےدہشت گردی کےخاتمے میں پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔ دونوں ممالک کےدرمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
آسٹریلوی آرمی چیف نےیادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی
قبل ازیں، جی ایچ کیو پہنچنے پرآسٹریلوی آرمی چیف نےیادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورپاکستان کےشہداء کو راج عقیدت پیش کیا۔انہیں پاک فوج کے ایک چاق و چوبند دستےکی جانب سےگارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔