وزیر اعظم ’کوپ 29‘ میں شرکت کے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ورلڈ لیڈرز کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کےلیے ریاض سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے۔

ماحولیاتی آلودگی،موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کےممکنہ خطرات سے نمٹنے کےلیے آذربائیجان میں کانفرنس آف دی پارٹیز کا اجلاس شروع ہو گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف آج اور کل باکو میں اقوام متحدہ کےفریم ورک کنونشن کوپ 29 سمٹ سےخطاب کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کےمطابق وزیر اعظم شہباز شریف 13 نومبر کو سمٹ سے خطاب کریں گے اور عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف یو این سیکریٹری کی جانب سے عالمی درجہ حرات پر منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے جب کہ آذربائیجان کے وزیر اعظم کی جانب سےدیے گئے عشائیے میں بھی شریک ہوں گے۔

کوپ 29 میں شرکت کےلیےوزیر خارجہ اسحٰق ڈار،وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیر اعظم کےہمراہ وفد میں شامل ہیں۔

کوپ 29 کے دوران پاکستان پویلین میں کئی اعلیٰ سطح کی تقریبات اور گول میز مباحثےہوں گے۔

پاکستان کا اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کامطالبہ

دفتر خارجہ کے مطابق اس دوران پاکستان تاریخی ذمہ داری مساوات اور متفرق ذمہ داری کےاصول اجاگر کرےگا۔

Back to top button