ا یوب خان کے گھر سے انقلاب کی باتیں حیران کن ہیں،عظمی بخاری

وزیراطلاعات پنجاب  عظمی بخاری کاکہنا ہے کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ  اب جنرل ایوب کے گھر سے بھی انقلاب کی باتیں ہورہی ہیں۔

 وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کاگوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگومیں کہنا تھا کہ وہ اپنا شوق پورا کر لیں جب اسمبلیوں میں تھے تو تب بھی حکومت نہیں چلنے دیتے تھے۔تبدیلی پتہ نہیں آئی یا نہیں آئی نیا پاکستان بنایا نہیں ،ہمیں اب بتا رہے کہ انقلاب کیا ہوتا ہے۔ایف آئی اے نے انہیں اس لیے بلایا ہے کہ جو کرتوت انہوں نے کیے ہیں۔ایف آئی آئے نے انہوں اس لیے بلایا ہے یہ دوبارہ ملک میں 9 مئی جیسا واقعہ کروانے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔

عظمی بخاری کاکہنا تھا کہ بانی پی آئی آئی خواجہ آصف پر آرٹیکل 6 لگوانے کے لیے ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو وزیر اعظم ہاوس بلا کر دھمکیاں دیتا تھا۔ان پر تو ابھی آرٹیکل 6 لگا ہی نہیں انہوں نے پہلے ہی رونا شروع کر دیا ہے

عمران خان نے مذاکرات کےلیے آمادگی ظاہر کردی، بیرسٹر گوہر

وزیراطلاعات کاکہنا تھا کہ جہیز اور شادیوں پر نمدود و نمائش سیاسی سے ذیادہ سماجی مسئلہ ہے ۔100 دن میں پنجاب حکومت کے کارناموں کی لمبی فہرست ہے۔ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ ہے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔:پنجاب کے 297 صوبائی حلقوں میں نئے سپورٹس کمپلیکس بنائے جائیں گے۔بہت جلد پنجاب میں بڑے پیمانے پر کھیلوں کا انعقاد ہونے جا رہے ہیں۔ہر حلقہ میں سپورٹس کمپلیکس یا کوئی بھی کھیل کا میدان آباد کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر اطلاعات محترمہ عظمی بخاری کا ورلڈ کپ کرکٹ میچز پر دلچسپ تجزیہ کہا کہ رات کا میچ دیکھنے کے بعد دل بہت دکھی ہے۔اب تہیہ کر لیا ہے کہ کرکٹ میچ نہیں دیکھوں کی لیکن اندر کا پاکستان نہیں مرتا۔شاہین شاہ آفریدی سے درست سمت بولنگ نہیں ہو رہی تھی۔بیٹسمین غلط شاٹس کھیل آوٹ ہوئے اور ہمارے فیلڈرز گیند پکڑنا ہی بھول گئے تھے،۔مریکا نے سازش کی ہے ہمارے خلاف کہ انہوں نے ہمیں بتایا ہی نہیں کہ اتنی اچھی کرکٹ ٹیم  تیار کی ہے۔

Back to top button