وزیراعظم شہبازشریف کے اعزاز میں چینی وزیراعظم کاپرتکلف ظہرانہ
وزیراعظم محمد شہبازشریف کے اعزاز میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ نےپرتکلف ظہرانہ دیا۔
چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے وزیراعظم محمد۔ شہبازشریف کا پرتپاک خیرمقدم کیا؛ گرمجوش برادرانہ تعلقات کی جھلک واضح رہی۔
وزیراعظم شہباز نے وزیراعظم لی کے برادرانہ جذبات اور پرتپاک میزبانی پرشکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھا کہ چین عظیم اور قابل اعتماد بھائی ہے، چین کی ترقی پر ہر پاکستانی کو فخر ہے ۔آپ کے جذبے، کام کی رفتار اور عہد کی پاسداری سے بے حد متاثر ہیں۔
بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی حیثیت واپس بحال کرنا ہوگی: خواجہ آصف
پاکستانی ملی نغموں کی دھنوں نے ظہرانے کی فضا کو پاک چین دوستی کے رنگوں کی قوسِ قزاح بنا دیا
وزیراعظم شہبازشریف چین کے وزیراعظم لی چیانگ کے ہمراہ ظہرانے میں آئے تو چین کی فوج کے بینڈ نے پاکستانی ملی نغموں کی دھنیں بجانا شروع کیں
”دِل دِل پاکستان“ ، ”دل سے میں نے دیکھا پاکستان، جاں سے میرا دھرتی پہ ایماں“ ، ” میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے” ، “جیوے جیوے پاکستان“ کی دھنیں بجائی گئیں
دونوں وزرائے اعظم نے مسکراہٹوں اور تالیاں بجا کر سازندوں کو داد دی
اس موقع پر ظہرانے میں شریک پاکستانی وفد کے ارکان نے بھرپور تالیوں سے بینڈ کو داد دی