190ملین پاؤنڈ کیس،پی ٹی آئی وکلا نے جج پراعتراضات اٹھا دیئے
190ملین پاؤنڈکیس کی سماعت کرنیوالے جج پرپی ٹی آئی وکلا نےاعتراضات اٹھادئیے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی گئی۔وکلاء صفائی نے نئے جج پر زبانی اعتراض اٹھا دئیے۔
ایڈشنل جج ریفرنس کی سماعت نہیں کرسکتا، عدالت نے 11 جون تک سماعت ملتوی کرکے مزید دلائل طلب کرلیے
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کے آغاز پر بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے نئے جج محمد علی وڑایچ کی تعیناتی پر اعتراضات اٹھائے۔
مذاکرات شروع ہوئے تو عمران خان کو رہا کرانا ترجیح ہوگی: عمر ایوب
بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ وزارت قانون کا احتساب عدالت کے نئے جج کی تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن غلط ہے، احتساب عدالت نمبر ایک کا جج عدالت نمبر 2 کے اضافی چارج کے ساتھ اس کیس کی سماعت نہیں کرسکتا، احتساب عدالت کے نئے جج کی تعیناتی پر پراسیکیوشن ٹیم نے بھی اپنے دلائل دیئے۔
عدالت 11 جون کو وکلاء صفائی کے اعتراضات پر فیصلہ کرے گی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔
عدالت نے فریقین سے 11 جون کو مزید دلائل طلب کرلیے۔
سماعت کے دوران نئے جج کے ساتھ پراسیکیوشن ٹیم اور وکلاء صفائی کا تعارفی سیشن بھی ہوا، سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔