ٹرمپ نےایران کے منجمد اربوں ڈالرکےاثاثےواپس کرنےپرآمادگی ظاہرکردی

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایران کے منجمد اربوں ڈالرکےاثاثے واپس کرنےپررضامندی ظاہرکردی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی کے بارے واضح پیغام دیا ہے جو کہ پالیسی بیان ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ منجمد اثاثے ایران کی اپنی رقم ہے جس سے امریکا کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کی بہت سی رقم منجمد کر رکھی ہے وہ ہمارا پیسہ نہیں بلکہ ایران کا اپنا پیسہ ہے جسے ایک خاص وقت پر منجمد کیا گیا تھا۔ میرا خیال ہے کہ ہمیں وہ رقم واپس کرنی پڑے گی۔
انھوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ اگر طے پانے والے معاہدے پر درست طریقے سے عمل درآمد ہوتا ہے تو ایران کے منجمد اثاثے واپس کرنے پر آمادہ ہوسکتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات پر بھی زور مزید کہا کہ امریکی حکومت یا ٹیکس دہندگان کا ایک ڈالر بھی ایران کو نہیں دیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ ہم ایران کو کوئی رقم نہیں دے رہے۔ اگر وہ معاہدے پر صحیح طریقے سے عمل کرے تو دوسرے ممالک یا سرمایہ کار وہاں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں لیکن امریکا اپنی طرف سے کوئی پیسہ فراہم نہیں کرے گا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے منجمد اثاثوں اور امریکی مالی امداد میں واضح فرق ہے اور امریکا ایران کی تعمیر نو کے لیے کسی مالی فنڈ میں حصہ نہیں ڈالے گا۔
