ایران۔امریکا امن معاہدے پر دستخط کی ویڈیو جاری

ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والے امن و جنگ بندی معاہدے کی ویڈیو اور دستخط شدہ دستاویز منظرعام پر آ گئی ہے، جبکہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے معاہدے کی کاپی میڈیا کے ساتھ شیئر کر دی ہے جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط بھی موجود ہیں۔

جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون بھی موجود تھے۔ رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے وارسائی میں ایک عشائیے کے دوران معاہدے کی ہارڈ کاپی پر دستخط کیے، جبکہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی مفاہمتی یادداشت کی توثیق کرتے ہوئے دستخط کر دیے۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی کاپی میڈیا کے ساتھ شیئر کر دی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھی دستخط موجود ہیں۔

یاد رہے کہ وائٹ ہاؤس پہلے ہی تصدیق کر چکا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے اور کشیدگی کم کرنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد معاہدہ باضابطہ طور پر نافذ العمل ہو گیا۔ رپورٹس کے مطابق معاہدے پر دستخط ابتدائی طور پر جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں ہونا تھے، تاہم فریقین کے درمیان مشاورت کے بعد اس عمل کو قبل از وقت مکمل کر لیا گیا تاکہ معاہدے پر فوری عملدرآمد شروع کیا جا سکے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت کا بنیادی مقصد آبنائے ہرمز کو جلد از جلد بحال کرنا تھا، کیونکہ دونوں فریق اس معاملے پر پہلے ہی اتفاق رائے رکھتے تھے۔ ذرائع کے مطابق معاہدے کے متن کو عوام کے سامنے لانے کے حوالے سے وائٹ ہاؤس پر بڑھتے ہوئے سیاسی دباؤ نے بھی اس عمل کو تیز کرنے میں کردار ادا کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا حتمی متن طے پا چکا ہے اور دونوں فریقین الیکٹرانک دستخط مکمل کر چکے ہیں۔دوسری جانب سوئٹزرلینڈ میں طے شدہ ملاقات اور مشترکہ تقریب کے انعقاد کے حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ چند گھنٹوں میں متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق تقریب میں امریکا، ایران، پاکستان، سعودی عرب، قطر، ترکیہ اور مصر کے اعلیٰ سطحی نمائندوں کی شرکت کا امکان ہے۔

Back to top button