روڈا پراجیکٹ ٹوئن سٹی میں ایئرپورٹ بنانے کی تجویز پراتفاق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں روڈ پراجیکٹ ٹوئن سٹی میں عالمی معیار کا ایئرپورٹ بنانے کی تجویز پر اتفاق ہوا۔
اجلاس میں راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق سی ای او عمران امین نے تفصیلی بریفننگ دی۔
روڈا کے پراجیکٹس کی تکمیل کے لئے چین اور دیگر انٹر نیشنل اداروں سے اشتراک کار کا فیصلہ کیاگیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نےروڈ ایریا میں ماسٹر پلان پر عملدرآمد یقینی بنا نے کی ہدایت کردی ۔
اجلاس میں روڈا میں فارسٹ ایریا بیس فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کرنے کا اصولی فیصلہ ہوا ۔روڈا میں دریا راوی کی صفائی اور دریا کا پاٹ ہزار میٹر سے زائد چوڑا رکھنے پر اتفاق ہوا۔روڈافارسٹ ایریا میں تعمیرات پر پابندی کے قوانین پر عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی۔
سپریم کورٹ کا مونال سمیت نیشنل پارک میں قائم تمام ریسٹورنٹس بندکرنے کا حکم
وزیراعلیٰ نے روڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا۔
اجلاس میں روڈا کی اراضی پر تجاوزات روکنے کے لئے سپیشل پولیس فورس قائم کرنے کا جائزہ لیاگیا۔
سی ای او روڈا کا بریفنگ میں بتانا تھا کہ تین جھیلوں میں 117-ارب گیلن پانی ذخیرہ کیا جائے گا۔روڈا نیو سٹی میں بننے والی جھیلوں کی وجہ لاہور کا گراؤنڈ واٹر500 کیوبک فٹ فی سیکنڈ چارج ہوگا۔بیراج کے ذریعے 5لاکھ 86ہزار کیوسک فٹ پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا ۔راوی میں آنے والے سیوریج واٹر ڈرین سے پانی کی صفائی کے لئے 8-ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جائیں گے ۔روڈا پراجیکٹ میں آنے والے گاؤں کو ماڈل ویلج بنایا جائے گا۔