انصاف کا دوہرامعیار نافذ،9مئی پارٹ ٹوآنیوالا ہے،جاوید لطیف

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کاکہنا ہے کہ ملک میں انصاف کادوہرا معیار نافذ ہے ۔اب 9مئی پارٹ ٹو لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاوید لطیف کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  کہ نو مئی کے کرداروں اور ملوث لوگوں کو ابھی تک سزا نہیں ملی اپنی حکومت سے  کہتا ہوں نو دس مئی کی تحقیقات کا ایک ایک لفظ ثبوتوں سے قوم کے سامنے رکھا جائےاور  چھ ماہ میں بانی پی ٹی آئی پر جتنے ناجائز مقدمہ ہیں اسے فی الفور ختم کیاجائے یا بانی پی ٹی آئی کوایک سو نوے ملین پائونڈ یا سائفر کیس کےلئے قانون بدل کر آزاد کردیا جائے،

لیگی رہنما میاں جاوید لطیف بولے کہ ملک میں انصاف کا دوہرا معیار ہے نو مئی کے مجرموں کو سزا نہیں دی گئی اب  نومئی پارٹ ٹو کی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور بانی پی ٹی آئی کو سہولت کاری کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، ان کاکہناتھاکہ مقبول جسے کہا جا رہا ہے اگر نو دس مئی کی تحقیقات پبلک کر دی جاتی تو آٹھ فروری کو یہ نتائج نہ آتے جسے مقبول کہا جا رہا ہے اور اگر حمود الرحمن کمیشن پبلک کر دی جاتی تو آج نو مئی نہ ہوتا،

سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کےلیے فائر وال کی تنصیب کا فیصلہ

جاوید لطیف کاکہناتھاکہ جس نے ملکی معیشت کو وینٹی لیٹر سے اتار کر بہترکرنے کی کوشش کی اسے سیسیلین مافیا اور گاڈ فادر کہا گیالیکن جو انتشار پھیلاتا رہا اور اداروں پر حملہ آور رہا اسے گڈ ٹو سی یو کہا گیا ، ان کاکہناتھاکہ منصوبہ سازوں کے نام پبلک نہیں کئے جا رہے دعوت دے رہے ہیں دوسرا نو مئی ہو جائے،

رہنما ن لیگ جاوید لطیف کاکہنا تھا کہ ثاقب نثار نے جو فیصلے دئیے سب اقرار کرتے ہیں غلط فیصلے دئیے ذوالفقار علی بھٹو کو غلط پھانسی ہوئی تو کیا جو ملزم دنیا سے جا چکے ہیں 2017 ء کے ملزم فیصلہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائےاگر سزا باقی ہے تو مجھے بھی دیدو ملک کو برباد کرنے والوں کو نوٹس لائے بغیر ملک آگے نہیں چل سکتاآج نو دس مئی کے ماسٹر مائنڈ و منصوبہ ساز ہیں اس کوتاہی کی وجہ سے وہ کہہ رہے کمیشن بنایا جائے،دن دیہاڑے کہا جائے کمیشن بنایا جائے پبلک کی جائے کیونکہ وہ ریاست کے مجرم ہیں ثبوت سامنے لاکر قوم کو حقائق سے آگاہ کیاجائے۔

Back to top button