قومی اسمبلی:رانا تنویرکی پی ٹی آئی پرتنقید،پھرمعذرت بھی کرلی

قومی اسمبلی اجلاس میں رانا تنویر اور پی ٹی آئی اراکین میں تلخی، بات گالم گلوچ تک پہنچ گئی،سپیکرکےکہنےپرپھرمعذرت بھی کرلی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ  رانا تنویر حسین اور تحریک انصاف اراکین میں تلخی کے بعدسپیکر قومی اسمبلی بيچ بچاؤ کراتے رہے، اپوزيشن کی تنقید پر رانا تنویر  نے چیلنج دے دیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے مقابلے میں الیکشن میں لے آئيں۔

رانا تنویر نے کہا کہ  تحریک انصاف کے ساتھ جوکچھ ہورہا ہے وہ مکافات عمل ہے، ہم بھی منتخب ہوکر آئے ہیں۔

تلخ ماحول میں سپیکر کی مداخلت  کے بعد میں رانا تنویر نے تحریک انصاف سےمعذرت کرلی۔

چییرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ وہ معذرت قبول کرتے ہيں۔

بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ آج ایوان کی ابتدا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اچھے الفاظ سے نہیں ہوئی، بار بار کہتے ہیں برداشت کا مظاہرہ کریں اس سے تناؤ اور نفرتیں کم ہوں گی، ایوان کو مضبوط کرنا ہے تو ایک یادداشت پر دستخط کرنا ہوں گے۔

 

Back to top button