انڈر 19 ایشیا کپ میں بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

اےسی سی انڈر 19 ایشیا کپ کےسیمی فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سےشکست دےکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

دبئی میں کھیلےگئےسیمی فائنل میں پاکستان نےپہلےبیٹنگ کی اور پوری ٹیم 37 اوورزمیں 116رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔فرحان یوسف نے 32 اور محمد ریاض اللہ نے 28رنزبنائے۔

بنگلادیش کےاقبال حسین نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں بنگلادیش نےہدف 23ویں اوورمیں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا اورفائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا۔

چیمپئنزٹرافی ہائبرڈماڈل کےتحت ہوگی، بڑےبریک تھرو کاامکان

 

بنگلادیش کی جانب سے کپتان عزیز الکریم نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔

اس کےعلاوہ دوسرےسیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو7  وکٹوں سےشکست دےکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

سری لنکن ٹیم پہلےبیٹنگ کرتے ہوئے 173 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، بھارت نےہدف 22ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

ایونٹ کا فائنل اتوار کو بھارت اور بنگلادیش کےدرمیان ہوگا۔

Back to top button