خیبر پختونخوایونیورسٹیزترمیمی بل 2024′ منظور

صوبائی اسمبلی نےخیبر پختونخوایونیورسٹیزترمیمی بل 2024′ منظورکرلیا۔

کےپی کی وزیر برائےاعلیٰ تعلیم مینا خان نےخیبرپختونخوا یونیورسٹیزترمیمی بل 2024′ پیش کیا جسےایوان نےمنظور کرلیا۔

ترمیمی بل کےمطابق وزیراعلیٰ تمام پبلک سیکٹرز  یونیورسٹیوں کےچانسلر ہوں گے،وائس چانسلرز کی تقرری کا اختیار بھی وزیراعلیٰ کےپاس رہےگا اور وائس چانسلر کےلیےوزیراعلیٰ کو اکیڈیمک سرچ کمیٹی 3 نام بھیجےگی۔

 

مدارس رجسٹریشن بل پر جے یو آئی کی حکومت کو 8 دسمبر کی ڈیڈ لائن

بل کےتحت وائس چانسلرکی مدت ملازمت 4 سال کردی گئی ہے،مدت ملازمت حکومت کی تشکیل کردہ مانیٹرنگ کمیٹی کےجائزے سےمشروط ہوگی جب کہ مانیٹرنگ کمیٹی وائس چانسلرکی کارکردگی کا جائزہ لےگی اور 65 فیصد سےکم کارکردگی پر مدت ملازمت ختم کی جاسکےگی۔

ترمیمی بل 2024 کےتحت خواتین یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر صرف خواتین ہوں گی۔

Back to top button