پاکستان کی برطانوی مارکیٹ تک ڈیوٹی فری رسائی مل گئی

جی ایس پی کی جگہ نئی ٹریڈنگ اسکیم کے تحت پاکستان کی 94 فیصد مصنوعات کو برطانوی مارکیٹ تک ڈیوٹی فری رسائی مل گئی۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے پاکستان سمیت 65 ملکوں کے لیے نئی ٹریڈنگ اسکیم پرعملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت پاکستان کی 94 فیصد مصنوعات کو برطانوی مارکیٹ تک ڈیوٹی فری رسائی مل گئی ہے۔
ڈیوٹی فری رسائی مل جانے کے بعد پاکستان کو ٹیرف کی مد میں 12 کروڑ برطانوی پاؤنڈ کی بچت ہو گی۔ اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہیومن اورلیبررائٹس پرعمل درآمد یقینی بنانا ضروری ہے۔
نئی اسکیم سے پاکستان سمیت 65 ملکوں کو فری اینڈ فیئر ٹریڈ کا موقع ملے گا، اصلاحات کے ذریعے تجارت کے معیار میں بہتری آئے گی اور برطانوی ٹریڈ سینٹر کے ذریعے عالمی تجارتی نظام میں شمولیت کا موقع ملے گا۔
اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ نئی اسکیم پاکستان اور برطانیہ کے تجارتی تعلقات میں بڑی پیش رفت ہے، اس سے پاکستان کی برطانیہ کے لیے برآمدات میں اضافے کے ساتھ باہمی اقتصادی تعلقات بھی مستحکم ہوں گے۔
نئی اسکیم سے37 افریقی اور 26 ایشیائی ملکوں کو فائدہ ہو گا۔ ان ملکوں
شمالی وزیرستان ، بارودی مواد کے دھماکے میں 2 جوان شہید
کی برطانیہ کو مجموعی برآمدات کا حجم 21 ارب پاؤنڈ ہے۔
