سندھ کی ساحلی پٹی پرسائیکلون طوفان ”اسنیٰ“کاخدشہ

محکمہ موسمیات نے سندھ کی ساحلی پٹی پرسائیکلون طوفان ”اسنیٰ“کاخدشہ ظاہرکردیا۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ سندھ کی ساحلی پٹی کے پاس سائکلون طوفان کا خدشہ۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا ۔بحیرہ عرب میں رن آف کچھ کے علاقہ کے اوپر ہواؤں کا شدید دباؤ ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ سمندری طوفان بننے کے بعد اس کا نام اَسْنیٰ تجویز کیاگیا ہے ۔اَسْنیٰ کا مطلب بلند تر یا روشن تر ہے۔اسنی طوفان کا نام پاکستان کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کا یہ سلسلہ سندھ  کی ساحلی پٹی کی جانب آج رات یا کل تک پہنچ سکتا ہے ، ہواؤں کے اس دباؤ سے سائیکلون طوفان آنے کا خدشہ ہے، ہواؤں کے اس دباؤ کے وجہ سے تھر پارکر بدین ٹھٹھہ سجاول حیدر آباد ٹنڈو محمد خان ٹنڈو الہ یار مٹیار میر پور خاص عمر کوٹ اور کراچی میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سائیکلون وارننگ سسٹم ساری صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔

ایران،عراق سے زائرین کی واپسی کیلئے وزیراعظم نے کمیٹی بنادی

دوسری طرف محکمہ موسمیات نے  ملک بھر میں بارشوں کے اعداد و شمار جاری کر دئیے ،،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش میر پور خاص میں 143 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ،  بدین میں 112،چھور میں 81،تھرپارکر میں 74،حیدرآباد ٹنڈو جام میں 61 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،

Back to top button