عدالت نے ٹرمپ کو غیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری کی اجازت دیدی

امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کی اجاز ت دیدی۔
امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے حق میں ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے انہیں غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک بدر کرنے کی اجازت دی۔
رپورٹس کے مطابق عدالتِ عظمیٰ کے اس فیصلے کو ٹرمپ کے لیے امیگریشن پالیسی میں ایک بڑی قانونی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل عدالت نے ایک علیحدہ مقدمے میں ٹرمپ انتظامیہ کو پناہ گزینوں کی ملک بدری سے روک دیا تھا۔
یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے لاکھوں غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک چھوڑنے کے لیے 24 اپریل کی مہلت دی تھی اور اعلان کیا تھا کہ اس مدت کے بعد ان کی قانونی حیثیت ختم سمجھی جائے گی۔
پہلے عدالتی فیصلے میں جب سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو ملک بدری سے روک دیا تھا، تو سابق صدر نے شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا، ’’ججز مجھے وہ کچھ کرنے کی اجازت نہیں دے رہے جس کے لیے عوام نے مجھے منتخب کیا۔‘‘