رضا مندی ہو گئی تو ڈیل ہو جائے گی، حنیف عباسی

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کسی بھی ڈیل کے لیے دونوں فریقین کی رضا مندی ضروری ہوتی ہے، اور اگر رضا مندی ہو گئی تو ڈیل ہو جائے گی۔

یہ بات انہوں نے بے نظیر بھٹو اسپتال میں مریضوں کے لیے سہولت مرکز کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ حنیف عباسی نے مزید کہا کہ نو مئی کو اقتدار حاصل کرنے کی خواہش غلط ہے۔

عمران خان کے ساتھ ڈیل سے متعلق سوال پر انہوں نے وضاحت کی کہ کسی ڈیل کے لیے دونوں طرف سے رضا مندی لازم ہے۔

حنیف عباسی نے قیدیوں کے حقوق کے حوالے سے کہا کہ ہر قیدی کو علاج کا حق حاصل ہے، اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کا علاج ہونا بھی ان کا حق ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ جب وہ خود جیل میں تھے تو کئی بار ذاتی معالج کے لیے درخواست دی گئی مگر اسے منظور نہیں کیا گیا اور انہیں علاج سے پہلے بچوں سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

Back to top button