ڈی جی آئی ایس پی آر کی راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں طلبہ سے خصوصی ملاقات

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ نے افواجِ پاکستان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ سے کھل کر بات چیت کی اور سوال و جواب کے سیشن میں بھی حصہ لیا۔ طلبہ نے نشست کو نہایت مفید اور وقت کی ضرورت قرار دیا۔
طلبہ نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات نوجوانوں کے حوصلے بلند کرتی ہیں اور افواجِ پاکستان سے تعلق مزید مضبوط ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وطن دشمن عناصر جتنی بھی کوششیں کر لیں، نوجوان نسل کو اپنی فوج سے جدا نہیں کر سکتیں۔
سیشن کے دوران طلبہ نے قومی جذبے کا اظہار کیا اور ملک و قوم کے تحفظ کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔
