تمام مقدمات آئینی بینچ میں نہ لے کر جائیں کچھ ہمارے پاس بھی رہنے دیں : جسٹس منصور

سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس میں کہا ہےکہ سارے کیسز آئینی بینچ میں نہ لے کر جائیں کچھ ہمارے پاس بھی رہنے دیں۔

سپریم کورٹ میں سوئی نادرن زائد بلنگ کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نےکیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت وکیل درخواست گزار نےکہا کہ اس کیس کی نظر ثانی ابھی زیر التوا ہے،26 ویں ترمیم کےبعد اب یہ کیس آئینی بینچ میں جائے گا۔

نواز شریف کو نااہل کرنے والے جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل کا اپنے فیصلے کا دفاع

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس میں کہاکہ اس مقدمے میں کوئی آئینی یا قانونی سوال موجود نہیں ہے،سارے مقدمات آئینی بینچز میں نہ لے کر جائیں، کچھ مقدمات ہمارےپاس بھی رہنے دیں۔

بعد ازاں عدالت نے سوئی ناردرن زائد بلنگ کیس نمٹاتےہوئے ریمارکس دیے کہ زیر التوا نظر ثانی کیس میں درخواست گزار سوال اٹھا سکتےہیں۔

Back to top button