ججوں کی تعداد بڑھانے کا بل آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا : بیرسٹر عقیل ملک

وزیر اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ اور 2024 کا آرڈیننس آج قومی اسمبلی میں پیش کیاجائے گا۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت آئینی بینچوں کی تشکیل کا معاملہ اور آرٹیکل 184 تھری کا اختیار بھی دیکھنا ہے۔

بیرسٹر عقیل ملک نےکہا کہ ججوں کی تعداد بڑھانے کا بل پرائیوٹ ممبر عبدالقادر کا تھا، آج پیر کے روز ججوں کی تعداد بڑھانے کا بل اسمبلی میں پیش کیا جائےگا۔

عقیل ملک نےکہا کہ  سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھانے کےلیے دو تہائی اکثریت کی ضرورت نہیں،یہ معاملہ سادہ اکثریت سےطے ہونا ہے۔

وزیرنجکاری کا پی آئی اے کو اونے پونےداموں نہ بیچنے کااعلان

مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھاکہ یہ غلط تاثر دیا جارہا ہے کہ حکومت اپنے جج لانا چاہتی ہے۔

Back to top button