ڈالر1.51 روپے سستا،سٹاک مارکیٹ میں 764 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گرائوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور آج انٹر بینک میں ڈالر1.51 روپے مزید سستا ہوگیا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں تیز کا رحجان رہا اور کےای 100 انڈیکس 764 پوائنٹس کے بعد 43 ہزار 621 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پیر 15 اگست کو ہفتے کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس میں گزشتہ ہفتے 4 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔مرکزی بینک کے مطابق انٹربینک میں دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 2013 روپے 98 پیسے ہوگیا اور روپے کی قدر میں ایک روپے 51 پیسے یا 0.71 فیصد اضافہ ہو۔
انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 51 پیسے کمی کے بعد 213 روپے 38 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے کمی کے بعد 214 روپے پر فروخت ہوا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق صبح 9 بج کر39 منٹ تک مقامی کرنسی 3 روپے 49 پیسے، یا 1.61
عمران اور ان کی جماعت سنگین ترین بحران کا شکار
فیصد اضافے کے ساتھ ڈالر کے مقابلے میں 212 روپے پر ٹرید کر رہی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی دیکھی گئی اور بینچ مارک ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ میں 764 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کی وجہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے قرض کی قسط جلد ملنے اور دیگر ذرائع سے غیر ملکی زرمبادلہ آنے کی توقع ہے۔
پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق ‘کے ایس ای 100 انڈیکس’ 764 پوائنٹس یا 1.78 فیصد اضافے کے بعد 43 ہزار 621 پوائنٹس پر بند ہوا، کاروباری دن کے اختتام سے قبل ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 43 ہزار 659 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا۔
