پورن اسٹار کیخلاف مقدمہ جیت گئے

ڈونلڈ ٹرمپ پورن اسٹار کیخلاف مقدمہ جیت گئے۔
امریکی عدالت نے پورن اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز کو حکم دیا ہے کہ وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قانونی فیس کی مد میں ایک لاکھ 22 ہزار ڈالر جرمانہ ادا کریں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مین ہٹن میں ایک مقدمے میں کیلی فورنیا کی عدالت نے ہتک عزت کے ایک مقدمے میں پورن اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز کو حکم دیا کہ وہ ٹرمپ کے اٹارنی کو قانونی فیس بطور جرمانہ ادا کریں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جنسی تعلقات کے معاملے پر خاموش رہنے کے لئے پورن اداکارہ کو رقم کی ادائیگی کی تھی تاہم جب اداکارہ نے ایک انٹرویو میں تعلقات کا انکشاف کردیا تو ٹرمپ کے وکیل نے کیس دائر کردیا تھا۔
